پشاور میں سمارٹ لاک ڈائون

پشاور میں سمارٹ لاک ڈائون برائے نام، احکامات ہوا ہوگئے

پشاور میں کورونا کی نئی لہر کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے لگایا گیا لاک ڈائون ناکام لاک ڈائون والے علاقوں میں دور دور تک پابندیوں پر عملدرآمد نظر نہیں آرہا ہے اور لاک ڈائون کے کے شرائط پر عمل در آمد برائے نام ثابت ہورہا ہے زریاب کالونی ، عشرت سینماء روڈ ، اعجاز آباد ، حیات آباد ، کے گلیوں کو صرف برائے نام بند کیا گیا ہے جبکہ ان علاقوں میں واقع پرائیویٹ سکولز ،کالجز بدستور کھلے ہوئے ہیں جہاں سے کورونا وائرس طلباء و طالب علموں میں تیزی سے پھیلنے اور دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر شہر کے پندرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون گزشتہ روز نافذ کیا تھا تاہم سمارٹ لاک ڈائون ان پندرہ علاقوں میں صرف برائے نام رہ گیا ہے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی برائے نام رہ گئے ہیں ان علاقوں میں تجارتی مراکز انتظامیہ کے احکامات کے باوجود بدستور کھلے ہو ئے ہیں جبکہ پرائیویٹ سکولز ، سرکاری سکولز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی کھلے ہو ئے ہیں جن پندرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کیا گیاہے وہاں پر عمل درآمد نامی کوئی چیزموجود ہی نہیں ہے ۔ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی ہیں اور شہریوں کو کرونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز
مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار

واضح رہے کہ پشاور میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اور بعض سرکاری اور غیر سرکاری سکولز بھی بند کئے گئے ہیں ۔