رلی چائلڈ کلاس رومز پراجیکٹ

ارلی چائلڈ کلاس رومز پراجیکٹ کے تحت غیر معیاری سامان تقسیم

خیبر پختونخوا میں ارلی چائلڈ کلاس رومز پراجیکٹ کے تحت مختلف اضلاع میں سکولز کو تقسیم کئے گئے سامان کی مقدار اور معیار سے متعلق شکایات پرمحکمہ تعلیم نے متعلقہ اضلاع کے ایجوکیشن افسران سے تمام سامان کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبے کے پرائمری سکولز میں بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی یعنی کلاس رومز میں کارپٹ اور کرسیاں وغیرہ کے ساتھ ساتھ دوسری اشیاء کیلئے ایک پراجیکٹ منظور کیا اور اس کے تحت بچوں کیلئے لرننگ میٹریل سکولز کو فراہم کیا لیکن کئی اضلاعسے مذکورہ سامان میں وسیع پیمانے پر گڑبڑ کی شکایات ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے

ذرائع نے بتایا کہ بعض سکولز کو صرف پچاس فیصد سامان دیا گیا ہے اور باقی پچاس فیصد سامان پر خاموشی اختیار کر لی گئی ہے اس کے علاوہ سکولز کو بھیجا گیا سامان غیرمعیاری ہونے کی بھی شکایات ہیں جس پر محکمہ ابتدائی تعلیم کے اعلیٰ حکام نے متعلقہ اضلاع سے پراجیکٹ کے تحت فراہم کردہ سامان کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں پندرہ دن کے اندرتمام معلومات ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے