پشاور رکشے سکریپ کرنے کا فیصلہ

پشاور انتظامیہ کا ٹو اور فور سٹروک رکشے سکریپ کرنے کا فیصلہ

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر قیادت میں پشاور میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے میگا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، اے ایس پی ٹریفک، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش

اجلاس میں پشاور کے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا اور فیصلے کیے گئے کہ روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی تمام گاڑیاں جن میں چنگ چی رکشے ‘ لوڈ ڈر وغیرہ شامل ہیں کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی فیکٹریاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ باہر اضلاع سے آئے ہوئے رکشے اور ٹو سٹروک اور فور اسٹروک رکشہ تحویل میں لیکر کر سکریپ کرنے اور مالکان کو بی آر ٹی طرز پر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا گاڑیاں تحویل میں لے کر اسکریپ کرنے کے لئے رنگ روڈ پر بینظیر ہسپتال کے لئے مختص دو سو کنال کی اراضی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے فوری عمل درآمد کیلئے تمام محکموں کو احکامات جاری کرتے ہوئے 21 فروری کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز