نوٹس

بہتان تراشی پرمراد سعید نے ریحام خان کو نوٹس بھجوا دیا

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈا اور بہتان تراشی کے الزام پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

‎وفاقی وزیر مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ ‎حال ہی میں مراد سعید کی وزارت کو پہلا نمبر ملا 88 دیئے گئے اہداف کو سو فیصد حاصل کر کے وزارت مواصلات پہلے نمبر پر آیا، گزشتہ دنوں آپکے مسودہ کا حوالہ دے کر وزارت مواصلات کی کاکردگی کو متنازعہ بنایا گیا جس سے درخواست کنندہ کی ہتک کے علاوہ وزارت سے منسلک اہلکاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی

یہ بھی پڑھیں:شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

نوٹس کے مطابق مراد سعید کی تمام کامیابیوں کو متنازعہ بنانے کے لئے آپکی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، آپکے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی اور بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دیکر مراد سعید پر تہمت لگائی گئی، آپ 14 دن کے اندر اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگے ورنہ قانونی کاروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔

مزید پڑھیں:  پی پی پارلیمنٹیرین کی صدارت سے صدر آصف زرداری مستعفی

نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگراموں تقریروں اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی اٹیچ کیے گئے ہیں اسکی وضاحت بھی مانگی گئی ہے، ‎ان تمام بہتانوں میں آپکی تحریر کا نہ صرف حوالہ ہے بلکہ آپ اسکو ریٹویٹ بھی کرتی رہی ہیں،مراد سعید کا کہنا تھا کہ اگر وضاحت اور معافی نہ مانگی تو عدالت سے سخت سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کروں گا۔