فواد چوہدری سر پھری محبت

فواد چوہدری نے اپنی سر پھری محبت کا بتا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پراپنی سر پھری محبت کا بتا دیا۔

گزشتہ رات پی ایس ایل 7 میں لاہور کی جیت پر فواد چوہدری اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے ایک پوسٹ کی، جس میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ محبت کب کسی اور سے ہے، یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت نے بلند شرح سود پر 57کھرب36 ارب کا قرضہ لیا

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی لاہور قلندر کو PSL 7 جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری

اس کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز اور لاہور کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔

خیال رہے کہ سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن لاہور قلندرز کیلئے لکی سیون ثابت ہوا، لاہور قلندرز کےشاہین شاہ آفریدی 21سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے کم عمر ترین کپتان بن گئے۔