مالاکنڈ :بدبخت شخص نے ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کوابدی نیند سلا دیا

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی ماں بیوی بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درگئی کے علاقے سورن شریف میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں تہرے قتل کا معاملہ، قاتل مقتول کا بھائی نکلا

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور اس نے گھریلو ناچاقی پر اپنے گھر کے 4 افراد کو قتل کیا تاہم نعشیں پوسمارٹم کے لئے درگئی ہسپتال منتقل کردیں گئیں ہیں ۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔