کراچی ڈاکوؤں نے طالب علم قتل

کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 16 سالہ طالب علم کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ڈاکوؤں نے میٹرک کے ایک طالب علم کو مزاحمت کرنے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گزشتہ رات ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر میٹرک کے 16 سالہ طالب علم دین محمد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا

یہ بھی پڑھیں: ملتان: خاتون نے اپنے شوہر کی آنکھوں میں کیمیکل ڈال دیا، بینائی متاثر

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کراچی کے نوجوان طالب علم دین محمد کو قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں ایک نوجوان حافظ اسامہ نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کو اپنا موبائل فون دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کی وجہ سے ڈاکوؤں نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔