ول اسمتھ نے کامیڈین کو تھپڑ

تھپڑ کا معاملہ: وِل اسمتھ پرآسکرتقاریب میں شرکت کرنے پر 10 سال کی پابندی عائد

ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ پرآسکر تقاریب میں شرکت کرنے  پر 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وِل اسمتھ کو  یہ سزا آسکر 2022 ایوارڈ کی تقریب میں میزبان کرس راک کو تھپڑ مارنے پر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اکیڈمی کے بورڈ ممبران کی 8 اپریل کو ایک میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں یہ طے کیا گیا کہ 27 مارچ کے  آسکر کی تقریب میں پیش آئے واقعے کے تناظر میں اداکار کے خلاف  کارروائی کی جائے ۔

اکیڈمی ایوارڈز کے حکام کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے لیے دنیا بھر میں اپنے مہمانوں، ناظرین اور اپنی اکیڈمی فیملی کے لیے ایک مثال قائم کرنے کا ایک موقع تھا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ  کرسکے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن

بیان میں کہا گیا کہ وِل اسمتھ کے رویے کے جواب میں ہم آج یہ کارروائی کر رہے ہیں جو ہمارے فنکاروں اور مہمانوں کی حفاظت کے ایک بڑے مقصد کی طرف ایک قدم ہے۔

دوسری جانب  امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وِل اسمتھ نے کہا کہ ‘میں اکیڈمی کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں’۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسکر کی تقریب کےدوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے تھے جس دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پرمذاق اڑایا تھا۔

کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کو منہ پر زور دارتھپڑ مار کر چلتے بنے جب کہ تھپڑ کھا کر کرس راک مسلسل جگت بازی میں لگے رہے لیکن اسمتھ اپنی نشست پر بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے رہے۔