لندن: سلیکٹڈ حکومت ختم کردی اب نقصان کا ازالہ کرنا ہے، بلاول کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہماری معیشت ،ثقافتی پالیسی ، ہمارے ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں نواز شریف کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ زیادہ افطار اورکھانا کھایا، سیاست پر کم بات چیت کی’۔ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو ختم کر دیا ہے مگر ملک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل

بلاول نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم سب کو احساس ہے کہ عمران خان تو چلے گئے، معیشت، جمہوریت، عالمی سطح پر پاکستان کو پہنچنے والا نقصان وہیں کا وہیں ہے۔ ہم سب کو اس نقصان کا ازالہ کرنا ہے، اتحاد ی اور عبوری حکومت ملکی مسائل کو سنبھال سکتی ہے۔

اس موقع پر صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ میاں صاحب عمران خان کے جانے پر خوش ہیں؟

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میاں صاحب ہوں یا پی پی، ہم عمران خان کے نہیں، اس سوچ کے خلاف ہیں جو ان کی سیاست کے پیچھے ہے۔

کہا ہم نے ماضی بھی میثاق جمہوریت پر کام کیا تھا، اسی میثاق جمہوریت کے جو نکات رہتے ہیں ان کو مکمل کرنا پڑے گا ۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس بات پر یقین نہیں رکھتے کے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔