بالی ووڈ سے اروشی روتیلا کیساتھ فلم کی پیشکش ہوئی،فرحان سعید

فرحان سعید اپنے ڈرامے میرے ہمسفر کے ساتھ سیزن کے سب سے زیادہ ویوز اور ریٹنگز حاصل کرنے والے سٹار بن چکے ہیں۔ میرے ہمسفر ایک بین الاقوامی ہٹ ہے جس کی ہر قسط متعدد ممالک میں ٹرینڈ ہو رہی ہے۔بھارت میں حمزہ کو پسند کیاجا رہا ہے کیونکہ فرحان کے ڈرامے کو بھارت سے زبردست ویوز مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شادی شدہ خواتین کو بھی اداکار فہد مصطفیٰ سے عشق ہوگیا ہے، عتیقہ اوڈھو

فرحان سعید کو بھارتی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کا بینڈ جل بھی ملک میں پرفارم کر چکا ہے۔ فرحان نے اپنے تازہ انٹرویو میں کچھ نئے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کئی سال پہلے ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی اور ان کی پہلی فلم اروشی روتیلا کے مقابل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خلیل الرحمان کیس، ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج، تحریری فیصلہ جاری

انہوں نے کہا کہ انہیں اس پروجیکٹ کے بارے میں اچھا محسوس نہیں ہوا اور انہوں نے اروشی سے اس پر بات کی۔ نتیجتاً دونوں نے فلم سے کنارہ کشی اختیار کر لی اور یہ ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوا کیونکہ یہ فلم بعد میں فلاپ ہو گئی۔