توہین عدالت کیس

توہین عدالت کیس، عمران خان اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے پہلے جواب پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور 7 روز میں دوبارہ تحریری جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔
عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  تنگی چیئرمین شپ انتخابات، قومی وطن پارٹی نے نتائج مسترد کر دیئے

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کے لیے تیار ہوں۔ عدالت تقریر کاسیاق و سباق کیساتھ جائزہ لے، پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، عمران خان نے استدعا کی کہ ان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ تاہم اپنے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بینچ پر اعتراض بھی لگایا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں عملاً جنگل کا قانون ہے،اسد قیصر