جامشورو میں مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا

حادثے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ

پولیس کے مطابق حادثہ ٹرک اور مسافر کوچ ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔مسافر کوچ رحیم یارخان سے کراچی جارہی تھی۔