سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ، نیوزی لینڈ کی ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف اس میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور وہی ٹیم میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے تجربہ کار آل رائونڈر ڈیرل مچل کے بغیر میدان میں اترے گی جو انگلی فریکچر ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، پاکستان کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دی۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا