ضمنی انتخابات خیبر پختونخوا

ضمنی انتخابات خیبر پختونخوا ، کیلئے کل میدان سجے گا

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے 3 قومی اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کل میدان سجے گا۔ انتخابی مہم کا وقت گزشتہ آدھی رات کو ختم ہو گیا ۔غیر یقینی صورتحال کیوجہ سے عوامی سطح پر انتخابی مہم میں روایتی جوش وخروش نظر نہیں آیا۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے رہنماں نے مہم کے آخری دنوں میں بڑے جلسے کئے ۔
صوبائی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی حکم پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔زیادہ تر انتخابی عملہ محکمہ تعلیم کے اہلکاروں پر مشتمل ،تعلیمی اداروں میں آج تعطیل ہے ۔آج نشر ہال میں پولنگ کے عملے کو سامان فراہم کیا جائیگا۔پولنگ کل صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی گی ۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونیکے بعد بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔مجموعی طور پر 14لاکھ 50ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔مرد ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 8ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 42ہزار ہیں۔
مجموعی طور پر 16امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ این اے 22مردان سے 4، این اے 24چارسدہ سے 4اور این اے 31پشاور سے 8امیدوار شامل ہیں ۔ان انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 979پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 429، خواتین پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 351جبکہ 199پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں میں مجموعی طور پر 745پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 234حساس قرار دئے گئے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ