15،15سوبندے پورے کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنمائوں کی رابطہ مہم تیز

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں4روز کے قیام کی شرط کے ساتھ پی ٹی آئی کے ہر رکن اسمبلی کو 15سو سے 2 ہزار افراد اپنے حلقہ انتخاب سے مارچ میں لے کر جانے کا ہدف دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں ارکان اسمبلی کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے احتجاج کے دوران کارکنوں کے تمام تر اخراجات بھی مذکورہ ایم پی ایز، ایم این ایز، سینیٹرز اور آئندہ الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے خواہش مند کارکن برداشت کریں گے پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے مشرق کو بتا یا ہے کہ لانگ مارچ کیلئے مرحلہ وار کارکنوں کو اسلام آباد پہنچایا جائے گا پہلے مرحلے میں جو کارکن اسلام آباد جائیں گے دوسرے مرحلے میں تازہ دم کارکنوں سے انہیں تبدیل کیا جائے گا
اس سلسلے میں خیبر پختونخوا سے ہر رکن اسمبلی کو کم ازکم15سو افراد اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے گھروں سے نکالنے کا ہدف حوالے کیا ہے بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ کارکن اسلام آباد میں 4 روز کا قیام کریں گے اور پھر ان کارکنوں کی جگہ نئے کارکن مارچ میں شریک ہوجائیں گے تمام اضلاع سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے جس میں سب سے بڑا قافلہ موٹروے کے راستے پشاور سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا جس میں مردان اور صوابی کے قافلے بھی شامل ہوں گے راستوں کی بندش کے پیش نظر ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے کارکنوں سمیت دیگر اضلاع کے کارکنوں کا بھی اسلام آباد لانگ مارچ میں جانے کیلئے اسلام آباد اور ہری پور کی سرحد مونال کا راستہ اپنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان، پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداءکی تعداد 37 تک جا پہنچی