پشاور، شہری کی خودکشی، لڑکی اغوا،بچے سے بدفعلی کی کوشش

پشاور، شہری کی خودکشی، لڑکی اغوا،بچے سے بدفعلی کی کوشش

ویب ڈیسک :پہاڑی پورہ میں شہری نے خود کو گولی مارکرمبینہ طورپر خودکشی کرلی،گڑھی عطاء محمد سے 14سالہ لڑکی اغواء کرلی گئی جبکہ کوہاٹ روڈ پر بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی،ملزم کو اہلیان علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ واقعات کے مطابق مدعی عقیل خان ولد شکیل سکنہ یوسف آباد نے پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز گھر میں فائرنگ کی آواز سن کر دیکھا تو اس کے بھائی عمران نے خود پرفائرنگ کی تھی اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
ادھر واصل خان نے رحمان بابا پولیس کو بتایا کہ وہ پرائیویٹ ادارے میں ملازم ہے،اس کی 14 سالہ بیٹی گھر سے نکل کرلاپتہ ہو گئی تھی، ا س نے تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ اسے پڑوسی سلیما ن نے اپنے بھائی اور والدہ کی مدد سے بہلا پھسلا کر اغواء کیا ہے۔ مدعی کے مطابق ملزمان کی والدہ نے اس کی بیٹی کارشتہ مانگا تھا تاہم اس نے رشتہ دینے سے انکار کیا ۔
ادھر رحمان بابا میں علی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 10سالہ بیٹا روٹی لانے کیلئے تند ور گیا تھا گھر آیا اور بتایا کہ اسے سمیر نے پکڑا اور چھت پر لیجاکراس کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تاہم اس کے شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی