پشاور،بکتربندگاڑی پی ٹی آئی کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئی

پشاور،بکتربندگاڑی پی ٹی آئی کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئی

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ کیخلاف پشاور میں احتجاج کے دوران اسمبلی چوک کے قریب پی ٹی آئی کا کارکن بکتربند گاڑی پر چڑھ گیا اور گاڑی پر چھلانگیں لگائیں اور لاتیں ماریں دوسری جانب پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔
گزشتہ روز فائرنگ سے عمران خان کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد پشاور کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے کارکن مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔ اس دوران اسمبلی چوک کے قریب کھڑی بکتر بند گاڑی پر ایک نوجوان کارکن چڑھ گیا اور اس پر چھلانگیں لگانے اور لاتیں مارنے لگا۔ کارکن نے بکتربند گاڑی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بکتر بند گاڑی پر کود رہا ا رہا ہے ۔
اس موقع پر کھڑے بعض افراد نے اسے منع کرنے کی بھی کوشش کی تاہم کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ بعض کے ہاتھوں میں ڈنڈے بھی تھے جس کی وجہ سے پولیس بھی کچھ نہ کر سکی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل