غیر قانونی زرمبادلہ کی نشاندہی کیلئے نیاسسٹم متعارف

ویب ڈیسک :سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کیلئے وسل بلوئنگ کا فورم متعارف کرا دیا۔یہ ایک مخصوص ای میل ایڈریس ہے جسے استعمال کرتے ہوئے عوام زرمبادلہ میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع سٹیٹ بینک کو دے سکتے ہیں۔ اس فورم کو استعمال کرنے والے کی شناخت کوراز رکھا جائیگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیا سسٹم عنقریب متعارف کرایا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کرنے کا معاملہ:انوار الحق کاکڑ نے ذمہ داری قبول کرلی