ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 18 اشاریہ 57 پیسے فی جونٹ مہنگی کردی۔ بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
سی پی پی اے کی جانب سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔