کرکٹ میں خدمات، بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دیا جائیگا

پاکستان حکومت نے کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 28 سالہ بابر اعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہونگے۔ انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اور بلے بازی میں شاندار خدمات کے عوض یہ اعزاز دیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان ببر اعظم افغانستان کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوران ارام کر رہے ہیں اور یہ 23 مارچ کو یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے تقریب میں شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا