بانی پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹ اور من گھڑت ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹ اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولیں۔ امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کے بانی پی ٹی آئی کے الزامات گمراہ کن ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے ہی پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی