خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کرینگے جبکہ اجلاس میں آرمی چیف بھی خصوصی شرکت کریں گے۔
خصوصی سرمایہ کاری اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لینے سمیت ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا