ویب ڈیسک: چارسدہ میں مسلسل بارشوں سے چار گھروں کو نقصان ،ایک بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہو گئے ۔
پہلا واقعہ نستہ صمد قلعہ میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی چھت گرنے زخمی ہوگئے ۔
تحصیل شبقدر میں چھت گرنے کے باعث 12سالہ بچی جان بحق ہو گئی۔
بارشوں کے باعث دریائو ں کے کنارے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
فلڈ کنٹرول روم چارسدہ کے مطابق بارشوں سے ہونیو الے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments