ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد89ہزار 249 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزیدچارہزار 896 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد89ہزار 249 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

اب تک پنجاب میں33 ہزار 144،سندھ میں33ہزار536، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار890، بلوچستان میں5 ہزار582، اسلام آباد میں 3 ہزار964، گلگت بلتستان میں 852اور آزاد کشمیر میں 299افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید68 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار838 ہو گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران22 ہزار812ٹیسٹ کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی

اب تک31ہزار198 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔