ایمبولینس حادثے کا شکار

مالم جبہ میں ایمبولینس حادثے کا شکار : ایک شخص جاں بحق ،متعدد زخمی

ویب ڈیسک: مالم جبہ میں ایمبولینس گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
حادثہ مالم جبہ سڑک کمر سر کے مقام پر پیش آیا جہاں ایمبولینس گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے ہوٹل کی چھت پر چڑھ دوڑی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر فضائی حملہ کرنے کا اعلان