طارق محمود برس پڑے

خیبر پختونخوا اسمبلی: حکومتی رکن طارق محمود اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن طارق محمود آریانی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ۔
حکومتی رکن صوبائی اسمبلی طارق محمود نے اجلاس کے دوران توجہ دلائو نوٹس پر کہا کہ وزیراعلیٰ کسی ضلع کا دورہ کرتے ہیں تو وہاں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں، بدقسمتی سے مردان آکر یونیورسٹی کی زمین فروخت کرنے کا اعلان کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہماری اپنی حکومت مردان شہر کے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ مردان کے عوام نے پی ٹی آئی کو تمام نشستیں عمران خان کے نام پر دی ہیں، جس وزیر سے بھی بات کریں تو فرعون بن جاتا ہے۔
مینا خان نے کہا کہ گریٹر کیمپس کے لئے 2009میں 48سو کنال زمین خریدی گئی تھی، اس وقت حکومت نے 28سو روپے فی مرلہ کی زمین خریدی ہے، اگر اس وقت حکومت مناسب قیمت پر زمین خریدتی تو یہ مسائل نہ ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مردان میں محکمہ اوقاف کی 36 ہزار کنال اراضی موجود تھی، اس وقت اگر حکومت اوقاف کی زمین استعمال کرتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی دہشت گردی مقدمات سے بری