حسینہ واجد کو آنے کی پیشکش

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی حسینہ واجد کو وطن آنے کی پیشکش

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو وطن واپس آنے کی پیشکش کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ریٹائرڈ محمد سخاوت حسین نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے کے لیے مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔
جنرل سخاوت حسین نے مزید کہا کہ حسینہ واجد اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر گئیں ان پر کسی قسم کا جبر نہیں تھا لیکن واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم آئیں اور نئے چہروں کے ساتھ پارٹی کو دوبارہ منظم کریں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس، جسٹس منیب اختر کالارجر بینچ میں شمولیت سےانکار