عوام کو حق دینا ہوگا

عوام کو حق دینا ہوگا ورنہ حکومت کا تختہ دھڑام سے گرایا جائے گا ،حافظ نعیم

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو حق دینا ہوگا ورنہ حکومت کا تختہ دھڑام سے گرایا جائے گا ۔
پشاور میں مہنگائی، بجلی بلوں اور ٹیکسز میں اضافے کے خلاف منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے اشارے پر نہیں چلتے اس لیے اگر 41 دنوں میں حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو کسی کو ڈی چوک سے نہیں روک سکوں گا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ عوام ٹیکسز میں اضافہ، بجلی لوڈشیڈنگ اور تیل کی قیمتوں سے پریشان ہیں، 25کروڑ عوام کا کوئی ترجمان نہیں، ملک میں اپوزیشن و حکومت نہیں، کارکنان تیار رہیں،طویل جدوجہد کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پچھلے دھرنوں کی طرح جماعت اسلامی کا دھرنا بھی ناکام تھا تو یہ ان کی بھول ہے، جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے،مظلوموں کی آواز بن کر 41دنوں تک دھرنے ہڑتالیں جاری رکھیں گے۔
لوگوں کو ریلیف دینا ہوگا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، جماعت اسلامی کسی کے اشارے پر نہیں چلتی اگر 41دنوں میں ریلیف نہیں دیا تو ڈی چوک سے کسی کو نہیں روک سکوں گا، عوام کو حق دینا ہوگا یا پھر حکومت کا تختہ دھڑام سے گرایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ آئی پی پیز بجلی بنائے یا نہ بنائے ان کو پیسے دیے جاتے ہیں، ہم نے معاہدے میں لکھا ہے کہ آئی پی پیز کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی، یہ لمبی جدوجہد ہے، کسی رکاوٹ کو قبول نہیں کرینگے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کبھی فوجی آپریشنوں کی حمایت نہیں کی، دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے ، اب ان سابقہ جرنیلوں نے معافی کیوں نہیں مانگی جو آپریشن کے ذریعے امن کے قیام کے دعوے کرتے تھے۔
ملک دشمن چاروں طرف موجود ہے وہ موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، فوج اور عوام کو متصادم رکھنا امریکا کا ایجنڈا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبر پختونخو ا اسمبلی میں ڈی جی پی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق جمع