چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے متحد

چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے متحد رہنا ہوگا، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام بنانے جیسے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے متحد رہنا ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک کے تحفظ کیلئے ریٹائرڈ فوجی جوانوں و افسران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے متحد رہنے کی ضرورت پر زور یتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں اور قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ریٹائرڈ افسران و جوانوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی و داخلی سیکیورٹی کو درپش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب کا مقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

مزید پڑھیں:  کسی صورت لبنان میں تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ