کاٹلنگ کوچ کھائی میں

مردان میں مسافر کوچ حادثے کا شکار :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں مسافر کوچ گہری کھائی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 12سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بونیر سے کاٹلنگ آنے والی مسافر فلائنگ کوچ میاں خان سنگا پہاڑ سے نیچے گہری کھائی میں جا گری ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں ڈرائیور سمیت6افراد جاں بحق جبکہ 12سے زائد شدید زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی کلو 7روپے 31پیسے مہنگی