سلوانٹرنیٹ نے ای کامرس انڈسٹری

سلوانٹرنیٹ نے ای کامرس انڈسٹری کو اربوں کا نقصان پہنچایا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ سلوانٹرنیٹ نے ای کامرس انڈسٹری کو اربوں کا نقصان پہنچایا، اسی مسئلے نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل وفاقی مینڈیٹ چور ٹولے نے ملک کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے۔ آج کے اس دور میں بھی یہاں یہ حال ہے کہ انٹرنیٹ کی سپیڈ جہاں تیز تر ہونی چاہئے تھی وہیں آج انٹرنیٹ انتہائی سلو ہے۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کی جانب سے انٹرنیٹ سست کرنے کے غیر آئینی اقدام سے عوام رل رہے ہیں، اور تو اور سلوانٹرنیٹ نے ای کامرس انڈسٹری کو اربوں کا نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سلو انٹرنیٹ کے باعث ملک بھر میں ڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ نااہل ٹولے نے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ مہنگائی اور بڑھتے بجلی بل الگ سے عوام کی جان مشکل میں ڈالے ہوئے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ فارم 47 ٹولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی قدغن لگائی ہے، ڈیجیٹل رائٹس اورانسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان میں فائروال، سوشل میڈیا بندش اور سلو نیٹ جیسے ایشوز پر آواز بلند کریں۔
انہوں نے کہا کہ سلوانٹرنیٹ نے نہ صرف ای کامرس کو نقصان پہنچایا بلکہ عوام کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی