گورنرخیبر پختونخوا کا تشویش

گورنرخیبر پختونخوا کاجامعات میں انتظامی عہدوں پر اساتذہ کی تعیناتی تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: گورنرخیبر پختونخوا نے محکمہ اعلیٰ تعلیم اور جامعات میں انتظامی عہدوں پر اساتذہ کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔
رنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نے اس سلسلے میں سیکرٹری ایچ ای ڈی کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری جامعات میں انتظامی افسران کی موجودگی میں ایڈمنسٹریٹو عہدوں پر اساتذہ کی تعیناتی قابل تشویش ہے۔
مراسلہ کے مطابق اس سے نہ صرف جامعات میں مالی اور انتظامی بحران میں اضافہ ہوتاہے ،بلکہ یہ خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔
مراسلے میں گورنر نے انتظامی تقرریوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اس رجحان کو فوری طور پر روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو پوسٹوں پر انتظامی افسران کی تقرری تعلیمی اداروں کے موثر کام کے لیے بہت ضروری ہے۔
گورنر سیکرٹریٹ کو پندرہ دن کے اندر تعمیل کی رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی لبنان میں کارروائیوں سے آگاہ ہیں، میتھیو ملر