چارسدہ میں نوجوان قتل

چارسدہ میں اراضی تنازعہ پر نوجوان قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ میں اراضی تنازعہ پر نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔
واقعہ چارسدہ کے علاقہ مندنی میں پیش آیا جہاں اراضی تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔
ملزمان نے مقتول ضیا الرحمن کو قتل کرکے نعش یارگل کلے اراضیات میں پھینک دی تھی ۔
پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ مندنی میں رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تھائی لینڈ، سکول وین میں آتشزدگی سے 25افراد ہلاک، بچے بھی شامل