مبارک ثانی کیس میں فتح

مبارک ثانی کیس میں فتح، جماعت اسلامی کا یوم تشکر منانے کا اعلان

ویب ڈیسک: مبارک ثانی کیس میں فتح کی خوشی میں جماعت اسلامی کا یوم تشکر منانے کا اعلان، قوم کا اضطراب ختم ہوا۔
سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس میں فتح اور عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ میں کامیابی پر جماعت اسلامی نے ملک گیر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کے بعد جو اضطراب قومی میں موجود تھا اس کا خاتمہ ہو گیا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے سے قابل اعتراض پیراگراف حذف کر دیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے، آئین پاکستان میں موجود شقوں میں کوئی چھیڑ چھاڑ قطعی قابل قبول نہیں۔
سربراہ جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عقیدہ ختم نبوت کی محافظ اور نگہبان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 349ڈینگی کیسز فعال، 503 صحت یاب ہو چکے ہیں، رپورٹ