آئی ایم ایف پرگرام کی منظوری

آئی ایم ایف پرگرام کی منظوری کیلئے پر امید ہیں ،وزیر خزانہ

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شور مچایا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے سٹاف لیوی معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی لیکن ہم ستمبر میں آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے لئے پر امید ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کمرشل بینکوں سیفنڈز کی فراہمی کیلئے مثبت بات چیت ہوئی اور بین الاقومی ایجنسیوں کی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے37 ماہ میں 3 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے، رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے۔
گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے، دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکے ذریعے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیں گے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایس بی ایکے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا اور اب بھی ایسے ہی شور مچایا جارہا ہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا اور پرامید ہیں کہ سمتبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دیگا، آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی کیلئے حکومت پرعزم ہے، تاجروں سے ٹیکس لیکر سہولتیں بھی فراہم کریں گے، اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے اور لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیو غزہ مارچ :سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار