صوبائی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی

صوبائی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں

ویب ڈیسک: صوبائی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں، انہوں نے خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے چترال میں نجی سکول کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرضہ لیا تھا جو واپس نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ نجی سکول کی تعمیر کیلئے لی گئی 20 لاکھ کی رقم اب منافع کے ساتھ اگر واپس کی جائے تو اس حساب سے واجب الادا رقم 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی جانب سے عام انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اس رقم کا ذکر نہیں کیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ثریا بی بی کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔
ثریا بی بی کا اس حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ کئی سال پہلے سکول میرے پاس ضرور تھا مگر اب یہ کسی اور کے پاس ہے، اس لئے سکول کا موجودہ مالک ہی تمام معاملات کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نامعلوم شخص نے میرے خلاف درخواست دی ہے اور اس کے جواب میں میرا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوا۔
صوبائی ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔
یاد رہے کہ صوبائی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی نادہندہ نکلیں، انہوں نے خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے چترال میں نجی سکول کیلئے 20 لاکھ روپے کا قرضہ لیا تھا جو واپس نہیں کیا گیا.

مزید پڑھیں:  صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئَے بہترین کارکردگی پر انعامات کا اعلان