کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کی تجویز پیش

ویب ڈیسک: پنجاب اور سندھ میں کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔
کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ سمیت پنجاب اور بلوچستان پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کی تجویز دی گئی ہے۔
کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پنجاب اور سندھ میں مشترکہ آپریشن کے حوالے سے پنجاب کی جانب سے ایک قدم اٹھایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ہائی ویلیو ٹارگٹ ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ اور خطرناک ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں دو صوبوں کی جانب سے مشترکہ آپریشن کا عندیہ گزشتہ روز 12 اہلکاروں کی شہادت کے بعد دیا گیا۔ اس حوالے سے مقدمہ ماچھکہ تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے جس میں کوش، سیلرا، شر اور اندھڑگینگ کے 131جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
نسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشتگردی ،قتل ،اغوا اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں سے بدلہ لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سلسلے میں‌پنجاب اور سندھ میں مشترکہ آپریشن کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز 12 پولیس اہلکاروں‌کی شہادت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو مار دیا گیا.

مزید پڑھیں:  مسلم ممالک کا اسرائیل کیخلاف مضبوط مؤقف پیش نا کرنا افسوسناک ہے