غزہ میں پناہ گزین کیمپ پربمباری

غزہ میں پناہ گزین کیمپ پربمباری، 12 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: نئی امریکی فوجی امداد ملنے کے بعد اسرائیلی افواج کے حملوں میں تیزی آ گئی، اس دوران غزہ میں پناہ گزین کیمپ پربمباری کے باعث مزید 12 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
اسرائیلی افواج نے غزہ میں ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، دیرالبلاح اور نور شمس پناہ گزین کیمپوں پر ہونے والے حملوں سے مزید 12 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
حالیہ شہادتوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 93 ہزار 500 افراد اس دوران زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کئے جا رہے ہیں جن میں صیہونیوں کو نقصان پہنچانے کے دعوے بھی کئے جا رہے ہیں تاہم اسرائیل کی جانب سے ان واقعات کو چھپایا جا رہا ہے۔
حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ بھی اس بارے کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل اپنے نقصانات چھپا رہا ہے۔
حماس ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اپنے کمانڈر فواد شکر کی اسرائیلی حملے میں شہادت کا بدلہ لے لیا۔
ادھر غزہ میں بربریت کے باوجود ایران کے حملے سے اسرائیل کو بچانے کیلئے امریکہ متحرک ہو گیا ہے۔
اپنی دوغلی پالیسی پر گامزن امریکہ ایک طرف جنگ بندی مذاکرات پر زور دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب صیہونیوں کی فوجی امداد کر رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاون کے تجمان ایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کا پیغام بھِی دے رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ایران کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے، ایرانی حملے کی صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کا پابند رہے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کہہ چکا ہے کہ ایران نے اگر اسرائیل کپر حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کا بھرپور دفاع کرے گا۔
ایک طرف غزہ میں‌آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، فلسطینیوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، اشیاء خوردونوش کی رسد روکی جا رہی ہے تو دوسری طرف اسرائیل کو روکا بھی نہیں جا رہا، اوپر سے ایران کو بھی اسرائیل کو سبق سکھانے سے روکا جا رہا ہے.
یاد رہے کہ نئی امریکی فوجی امداد ملنے کے بعد اسرائیلی افواج کے حملوں میں تیزی آ گئی، اس دوران غزہ میں پناہ گزین کیمپ پربمباری کے باعث مزید 12 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  نئے ڈی جی آئی ایس آئی محمد عاصم ملک آج چارج سنبھالیں گے