دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
میتھو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں نے بہت نقصان پہنچایا، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ساتھ دکھی ہیں اور ہم ان کے گم میں برابر کے شریک ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومتی عہدیداروں کی مہم چلانے پر پابندی عائد