کرک میں پولیو وائرس کی تصدیق

کرک میں پولیو وائرس کی تصدیق، ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیو وائرس کی تصدیق نکاس آب کے نمونوں سے ہو گئی، اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرک میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا، نکاسی آب کے نمونوں سے وائرس کی تصدیق اور نمونے مثبت آنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز ہو گیا۔
وائرس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے کر دی، وائرس کرک سٹی کے مقامی نالوں میں پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے ہنگامی بنیادوں پر مسلسل پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس دوران عملی اقدامات کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک حکومتی رٹ موجود نہیں،گورنر فیصل کنڈی