32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے32کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق رقم خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی، دیہی علاقوں کو ملانے اور سیفٹی بڑھانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔
اے ڈی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم سے رورل روڈز ڈیولپمنٹ پروجیکٹ سے 900 کلومیٹر دیہی سڑکیں اپ گریڈ ہوں گی۔
خیبر پختونخوا میں یہ سڑکیں سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں، یہ سڑکیں آبادی کو تعلیم صحت اور مارکیٹ تک رسائی دینے میں مدد دیں گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ پاکستان میں سماجی ترقی کا اہم عنصر عوام کی لائف لائن ہے۔
منصوبے سے لوگوں کے سفری اوقات اور کرایوں میں کمی ہوگی، منصوبے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ ارکان کےپیجرز میں دھماکے، 8 شہید، 2ہزار سے زائد زخمی