گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے

کرک: گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: عوام کا گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنڈہ خرم کےعوام کا گیس کم پریشر کے خلاف احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
مظاہرین کے انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ایک بار پھر ناکام رہے، مظاہرین نے نشپہ آئل اینڈ گیس پلانٹ کے سامنے دھرنا کیمپ لگایا ہوا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پیداواری ضلع ہونے کے باوجود مقامی ابادی کیلئے گیس کا حصول ممکن نہیں، روزانہ سیکنڑوں مکعب فٹ گیس پیدا ہوتی ہے لیکن کرک کے لوگ پھر بھی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔
یاد رہے کہ کرک میں عوام کا گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔ اس وجہ سے تیل کی ترسیل بھی بند ہو کر رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک