جوبائیڈن نام بھول گئے

امریکی صدر جوبائیڈن بھارتی وزیراعظم کا نام بھول گئے

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن میٹنگ کے دوران تذبذب کا شکار ،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا نام بھول گئے۔
امریکہ کے بزرگ صدر جوبائیڈن کی نام بھول جانے کی عادت برقرار ہے اور اکثر سیاستدانوں اور صحافیوں کے ہجوم کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرتے ہیں۔
ڈیلاویئر میں پریس کانفرنس میں شرکت کے دوران کواڈ لیڈروں کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن تذبذب کا شکار نظر آئے ۔
امریکی صدر میٹنگ کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تعارف کروانے لگے تو ان کا نام بھول گئے۔
صدر بائیڈن نام لینے کے بجائے اونچی آواز میں بولے کہ آگے کس کی باری ہے؟
واضح رہے کہ تقریب کے دوران بائیڈن اور مودی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے وزیراعظم انٹونی البانی اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ نے انڈو پیسیفک خطے میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ اقدام کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں:  گرفتار سابق پولیس اہلکار جمشید خان کی عدم رہائی پر پولیس اہلکار مستعفی