پبلک پراسیکیوٹرز کی ہڑتال ختم

مذاکرات کامیاب، خیبر پختونخوا میں پبلک پراسیکیوٹرز کی چھ روز سے جاری ہڑتال ختم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلاء اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ، پبلک پراسیکیوٹرز نے چھ روز سے جاری ہڑتال ختم کردی ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے یقین دہانی ملنے پر پراسیکیوٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
اس حوالے سے پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہمارے تمام مطالبات کو تسلیم کیا ہے ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مطالبات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
پراسیکیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ سے ملاقات بھی کرائی جائے گی ۔
عہدیداروں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات تک ہڑتال ختم کررہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا پہلا اجلاس آج متوقع