پشاور پولیس بچوں کے تحفظ

پشاور پولیس بچوں کے تحفظ سے قطعی غافل نہیں،سی سی پی او قاسم علی خان

ویب ڈیسک: چیف کیپٹل سٹی پولیس قاسم علی خان نے کہا ہے کہ پشاور پولیس شہریوں بالخصوص بچوں کے تحفظ سے قطعی غافل نہیں ہے ۔
پشاور میں بچوں کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سی سی پی او قاسم علی خان کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس نے بچوں کے تحفظ کے سلسلے میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتے گی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں رواں سال 51بچوں کی گمشدگی کی رپورٹس موصول ہوئیں ۔
پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اور 40بچے و بچیوں کا سراغ لگا کر انہیں بحفاظت بازیاب کرایا ۔
سی سی پی او قاسم علی خان کے مطابق 11بچے ایسے بھی تھے جو اپنے والدین کی مرضی سے اپنے رشتہ داروں کے ہاں تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس ہرقسم کے حالات کے لئے ہمہ وقتہ تیار ہے اور رہے گی ۔
قاسم علی خان نے مزید کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ اپنا تعاون فوری اطلاع کی صورت جاری رکھیں ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان آپریشن، 4سیکورٹی اہلکار زخمی، متعدد دہشتگرد ہلاک