200یونٹ ریلیف پیکج 30ستمبر

بجلی صارفین کیلئَے بری خبر، 200یونٹ ریلیف پیکج 30ستمبر کو ختم ہو جائیگا

ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئَے بری خبر ایک بار پھر سے گردش کرنے لگی ہے، 200یونٹ ریلیف پیکج 30ستمبر کو ختم ہو جائے گا، اس کے بعد یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے تک بڑھ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین کا 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7 رپے 11 پیسے بڑھ کر 23 روپے 59 پیسے ہو جائے گا۔
101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7 رپے 12 پیسے بڑھ کر 30 روپے 07 پیسے ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین کیلئے رواں ماہ ایک اوار بری خبر تیار کر لی گئی ہے، اب 200 یونٹ سے کم یعنی ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے بڑھ کر 11 روپے 69 پیسے ہو جائے گا۔
ادھر 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4 روپے 10 پیسے بڑھ کر 14 روپے 16 پیسے ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
وفاقی حکومت نے جولائی 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے تک بڑھایا تھا، تاہم اس اضافے سے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بجلی صارفین کیلئَے بری خبر ایک بار پھر سے گردش کرنے لگی ہے، 200یونٹ ریلیف پیکج 30ستمبر کو ختم ہو جائے گا.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ:63اے نظر ثانی اور آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر