پاکستانی بینڈ سنتے ہی بنگلادیش

پاکستانی بینڈ سنتے ہی بنگلادیش میں شائقین امڈ آئے، رش بڑھنے پر فوج طلب

ویب ڈیسک: ایک کنسرٹ کے دوران پاکستانی بینڈ سنتے ہی بنگلادیش میں شائقین امڈ آئے، اس دوران رش بڑھنے پر فوج طلب کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی بینڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج بلانی پڑگئی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ نے بھی پرفارم کیا۔
ابتدائی طور پر کنسرٹ کے لیے ڈھاکا ارینا کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم بارش کے باعث ہنگامی طور پر مقام تبدیل کر کے ایک مال میں کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آگئے جن میں سے اکثر ٹکٹ لیے بغیر زبردستی اندر آ گئے۔
ایک کنسرٹ کے دوران پاکستانی بینڈ سنتے ہی بنگلادیش میں شائقین امڈ آئے، اس دوران رش بڑھنے پر فوج طلب کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، حامد سواتی نے برٹش ٹائٹل فائٹ جیت لی