ڈی جی پی ڈی اے کے خلاف تحریک استقاق

پشاور: خیبر پختونخو ا اسمبلی میں ڈی جی پی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق جمع

ویب ڈیسک: خیبر پختونخو ا اسمبلی میں حکومتی رکن فضل الٰہی کی جانب سے ڈی جی پی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی گئی ۔
ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی پی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف غیر قانونی آپریشنز کیے، ڈی جی پی ڈی اے وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری لوکل گورنمٹ کو نہیں مانتے، جبکہ علاقہ عمائدین کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی ڈی اے نے وقت دینے سے انکار کیا،ضلع بدر کیا جائے۔
رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ ایک ایک بندے کی کرپشن سامنے لائوں گا کسی کرپٹ آدمی کو نہیں چھوڑں گا چاہے میرا بھائی ہی کیوں نہ ہو ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی ڈی اے کی جانب سے آنے والا جواب غیر تسلی بخش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ممبر غیر قانونی کام نہیں چاہتا،سرکاری افسران کو عوامی نمائندوں اور عوام کی بات سننی چاہئے ۔
ارشد ایوب نے مزید کہا کہ تحریک استحقاق کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔
ایوان کی جانب سے تحریک استحقاق کمیٹی کو بھجوا دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں حادثہ ،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ 3ساتھیوں سمیت جاں بحق