ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل

ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کوہ ہمالیہ کے اس حصے میں چوٹیاں مسلسل اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں اردگرد موجود دریاں میں آنے والے کٹاو کی وجہ سے اس کی بلندی میں‌اضافہ ہو رہا ہے۔
چین کی جیو سائنسز یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے ، جس میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے باعث دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں ہر سال 0اعشاریہ 16 ملی میٹر سے 0اعشاریہ 53 ملی میٹر کا اضافہ ہوا، یہاں تک کہ اس کے اردگرد موجود چوٹیوں کی بلندی بھی بڑھتی نوٹ کی گئی ہے۔
اس سے قبل ماہرین نے ان چوٹیوں کی اونچائی کم ہونے کا دعوی کیا تھا تاہم اب دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کوہ ہمالیہ کے اس حصے میں چوٹیاں مسلسل اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں، جس کی تصدیق ماہرین نے کر دی ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ 8 ہزار 849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی بلندی میں اردگرد موجود دریاں میں آنے والے کٹاو کی وجہ سے اس کی بلندی میں‌اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ