غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد

فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں، اس دوران غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد کر لی گئی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پشاور،مردان ،خیبر اور ملاکنڈ میں خوراک سے وابستہ کاروباروں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چارسدہ روڈ پشاور پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک پاپس یونٹ سیل، مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم مردان کا بھی خواجہ گنج، تخت بھائی، اور جھنڈے بازار میں چھاپے جاری ہیں، اس دوران دو گوداموں سے 500 کلو غیر معیاری کیچپ اور 40 کلو چائنہ سالٹ برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تخت بھائی میں موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب سے دودھ کے نمونوں کی ٹیسٹنگ، پانی کی ملاوٹ پر دوکانداروں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ انسپکشن ٹیم نے مالاکنڈ، سخاکوٹ میں ناکہ بندی، خوراکی اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی، اس دوران 200 لیٹرز دودھ غیر معیاری ثابت ہونے پر تلف کر دیا گیا جبکہ اس دوران ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
ضلع خیبر فوڈ سیفٹی ٹیم نے لنڈی کوتل بازار میں موبائل ٹیسٹنگ لیب سے چائے کی پتی، دودھ، مصالحہ جات ،گھی، نمک ،اور کولڈ ڈرنکس کے نمونوں کا بھی جائزہ لیا۔
ترجمان کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کی چیکنگ کے دوران 40 لیٹرز غیر معیاری کوکنگ آئل برآمد ہونے پر تلف کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید کے مطابق خوردونوش اشیاء میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے متعلقہ حکام کو شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کاروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی وحلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں، اس دوران غیرمعیاری کیچپ وچائنہ سالٹ برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  ٹک ٹاک ایک اورزندگی نگل گیا،صوابی میں بھائی کے ہاتھوں بہن قتل